Wishlist & Checkout page is available for premium users Buy Now

آپ کا پیسا آپ کے پاس ھے۔ بھاگا نہیں جارھا ھے۔

 آپ کا پیسا آپ کے پاس ھے۔

بھاگا نہیں جارھا ھے۔

اگر ریٹائر ھوگئے ھیں تو کسی بھی کاروبار میں جو آپ کرنا چاھیں جی جان سے ملازم ھوجائیں۔

کاروبار وھی اچھا ھے جو آپ اپنے مزاج کے مطابق کرنا چاھیں۔

خوب تجربہ حاصل کریں  ۔

ھول سیل مارکیٹ ، کسٹمر سے ڈیل ،کاروبار کی باریکیاں ، پیسہ کا سرکولیشن ، مارکیٹ کی ڈیمانڈ کو پڑھنا یہ خود کام میں کود پڑے بغیر نہیں آئے گا۔

سال بھر بعد اگر خود کو اس کام میں آس قابل سمجھیں کہ آپ کو پرواز کرنا آگئی ھے تو اپنا کاروبار شروع کیجئے۔

اس کے بعد بھی بڑے بزرگ کہتے ھیں کہ کاروبار کا پہلا سال کچھ نہیں دیتا ، دوسرے سال اپنے پیروں پر جمتا ھے ، تیسرے سال جاکر اس سے آمدن شروع ھوتی ھے۔

تیس لاکھ کا سرمایہ ایک ھی وقت میں نہ لگائیں ۔

نصف لگاکر نصف دیگر اخراجات کے لیئے سنبھال کر رکھیں ۔

کبھی اس خیال کو دماغ میں جگہ نہ دیں کہ میں کرسی پر بیٹھ کر حکم چلاوں گا اور ملازم کام کریں گے۔

یہ منزل دس بارہ سال کے تجربہ کے بعد آتی ھے۔

اور نہ ھی کسی شراکت دار خواہ وہ آپ کا سگا بھائی ، بیٹا یا جگری دوست ھی کیوں نہ ھو کو پیسہ پکڑا کر منافع کی امید رکھئے گا۔

ھوسکتا ھے وہ بدنیت نہ ھو مگر آپ جیسا اناڑی ھی ھو۔

Post a Comment

0 Comments