ایک ضروری گزارش
جرابیں پہننے والے نمازی حضرات سے گزارش ہے کہ براہ کرم مسجد میں داخل ہونے سے پہلے دیکھ لیں کہ جرابوں سے بدبو تو نہیں آرہی ہے اگر آرہی ہے
تو پیروں کی بدبو ختم کرکے مسجد میں داخل ہوں ورنہ سردیوں میں مسجد پیک ہونے کی وجہ سے پوری مسجد میں ناگوار بو پھیل جاتی ہے اور جس قالین پر جراب لگ گئی وہاں سجدہ کرنا مشکل ہوجاتا ہے، پچھلا نمازی تنگ ہوتا ہے،
واضح رہے کہ اس کا اہتمام بوجہ ایذاء مسلم کے فرض کے درجہ میں ہے اور اس نیت سے اہتمام کرنا کہ مسلمانوں کو تکلیف نہ ہو ثواب بھی ہے
اللہ عمل کی توفیق نصیب فرمائے۔ آمین
0 Comments