Wishlist & Checkout page is available for premium users Buy Now

دوعا

 اَلسَّلَامُ عَلَیْکُم وَرَحْمَةُ اللّٰهِ وَبَرَكَاتُه‌​

*صَلُّوا عَلَى الْحَبِيْب*

 *صَلَّى ﷲُ تَعَالٰى عَلٰى مُحَمَّد*

*صَلَّى ﷲُ علیہ واٰلِہٖ وَبَارِکْ وَسَلِّمْ*

***دن بخیر زندگی ***


 شاخ پر بیٹھا پرندہ شاخ  کی کمزوری سے  نہیں ڈرتا، کیونکہ اسے اپنے پروں  پہ اعتماد ہوتا ہے، اگر زندگی میں سکون چاہتے ہیں  تو کبھی کسی سے توقع  نہ  رکھیں ، کیونکہ توقع کا پیالہ ہمیشہ ٹھوکروں کی زد میں رہتا ہے۔ اس لئے ساری توقعات صرف اللہ سے  وابستہ رکھیں  

 اس کی رحمت بے شمار ہے، وہ اپنے بندوں سے بہت پیار کرتا ہے۔ وہ کبھی بھی جان بوجھ کر آزمائش میں نہیں ڈالتا۔ وہ تو چاہتا ہے! کہ ہم بس شیطان کے جال سے کیسے محفوظ رہیں ۔  تبھی وہ ہمیں  مختلف طریقوں سے اپنی جانب لانا چاہتا ہے اور ہماری  دعائیں رد نہیں کرتا ،  وہ ہماری  بے بسی کو  بھی جانتا ہے۔  بس اس کے مطابق چل کر دیکھیں ، یقین کریں  وہ ہماری  مرضی کے مطابق ہماری  زندگی کو بدل دے گا ۔  بس اگر ہم صبر کریں گے   اور اس پر یقین کامل رکھیں  گے   تو وہ ہماری کہانی مکمل کرے گا۔ اس کے ہاں دیر ہے، اندھیر نہیں ۔ 


 اے اللہ  ہم اپنا ہر معاملہ تیرے سپرد کرتے ہیں ،  اپنے فضل و کرم اور رحمت و برکت  کے ذریعے خوشیوں کی چابی سے ہمارے ہر غم اور دکھ کا تالا  کھول دے  ۔  اے اللہ ہماری زندگی میں جو مشکلیں پریشانیاں ہیں انکے دروازوں پر اپنی قدرت کا  تالا لگا دے  تاکہ ہم زندگی بھر کسی مشکل و پریشانی کو  نہ دیکھیں  اے اللہ بیشک توں ہر چیز پر قادر ہے  ہماری زندگی کو  اپنی رضا والے راستے پر گامزن  کردے اور ہمارے دلوں کو اپنی محبت اور  نور  سے  بھر  دے 


🌷 *اے اللہ میری ان تمام دعاؤں کو اپنے پیارے محبوب محمّد مصطفیٰ صلى الله عليه وسلم کے طفیل قبول فرما*🌴

ں

🍁🍂 *آمین ثم آمین یاربالعالمین*

Post a Comment

0 Comments