Wishlist & Checkout page is available for premium users Buy Now

جنت کی پہلی صبح کے بارے میں کیا خیال ہے ؟

 🥀 _*جنت کی پہلی صبح کے بارے میں کیا خیال ہے ؟*_ 🥀


جب آپ اپنے محل کی اونچائی پر کھڑے ہو کر جنت کے خزانوں اور اسکی نہروں کو دیکھ رہے ہونگے،

آپکے آسمان اور زمین تبدیل ہو چکے ہونگے

دودھ شہد اور انتہائی سفید پانی کی نہریں

سونے اور چاندی کے محلات

تاحدنگاہ موتیوں کی سر زمین

کستوری کے ٹیلے

ھر طرف عمدہ خوشبوئیں

گھنے درخت اور انکی سونے کی ٹہنیاں اور تنے

مختلف رنگ و اشکال کے پھل

نوکر چاکر,  عظیم سلطنت ,بلند مقام

خوبصورت آنکھوں والی حور و غلمان

آپ کو یہ پروانہ دے دیا گیا ہے کہ اب آپ ہمیشہ جوان رہیں گے کبھی بھی بوڑھے نہیں ہوں گے

ہمیشہ تندرست رہیں گے کبھی بیمار نہ ہوں گے

ہمیشہ زندہ رہیں گے کبھی موت نہ آئے گی

ہمیشہ خوشیوں میں رہیں گے کبھی غم نہ دیکھیں گے

اپنے اھل و عیال میں سے جسے آپ کھو چکے ہیں , اللہ تعالی آپ سب کو وہاں اکٹھے کریں گے

ایسی جنت کہ جسے آج تک کسی آنکھ نے نہیں دیکھا  کسی کان نے نہیں سنا اور نہ ہی کسی انسان کے دل پر اسکا خیال گذرا ہے 

صحابہ کرامؓ اور نبی کریمﷺ سے ملاقات ہو گی

اور سب سے بڑھ کر اللہ رب العزت کی زیارت ہو گی

ذرا سوچئے :

کیا یہ سب نعمتیں اس بات کی مستحق نہیں کہ اس چھوٹی سی زندگی میں اللہ رب العزت کے احکامات کو پورا کیا جائے ؟

اور نبی کریمﷺ کے مبارک طریقوں کو اپنایا جائے ؟

گناہوں سے دور رھا جائے ؟

اور عمل میں اخلاص پیدا کیا جائے ؟ 

یا اللہ ہمیں اور جن سے ہم محبت کرتے ہیں , ھمارے والدین, بھائیوں اور بہنوں کو فردوس اعلی میں بغیر حساب اور عذاب کے جمع کرنا

آمین یا رب العالمین

Post a Comment

0 Comments