بڑا دلچسپ معاملہ ہے !!!
جب پرائمری میں تھے تو پنسل اور ایریزر جیومیٹری باکس کا لازمی جزو تھے، ایریزر نہ رکھنے کا تو تصور ہی نہ تھا، اگر کبھی ایریزر نہ ہوتی تو کام کے ساتھ ساتھ موڈ بھی خراب ہو جاتا اور پھر یہ کہ جان بوجھ کر غلطیاں کون احمق کرتا پھرتا ہے مگر جو غلط لکھا جاتا، اس پر ایریزر سے نہ مٹانے کی صورت میں خوب ڈانٹ پڑتی ۔
میٹرک میں یہی معاملہ پین اور ریمور کا تھا، ریمور تو کمال کی چیز ہے، صفحہ یوں صاف ہو جاتا ہے جیسے نیا ہو، غلطی کا کہیں نام و نشان بھی نہیں باقی رہتا۔
پھر ایف ایس سی سے اب تک بال پوائنٹ ہے تو وائٹنر کا سہارا ہے، غلطی غائب اور نیا لکھنا شروع ۔ آہا ! بہت خوب !
یونہی پھر خیال آیا کہ دنیا کے امتحانی کمرے میں آخرت کا ٹیسٹ دیتے ہوۓ اگر نیکیوں کی پنسل ادھر ادھر کھو کر اعمال کا پیپر خراب کر دے تو یہاں بھی تو ایریزر ہے ۔۔۔ !!!
معلم اقدس صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے "استغفار" کی ایریزر تھما دی ہے ۔
دیر کیسی ؟؟؟
جلدی سے پھیر دیجیئے کہ ممتحن کسی بھی وقت پرچہ لے سکتا ہے ۔ !!
اور اس غلط فہمی میں مت رہیئے گا کہ یہ ایریزر کبھی ایکسپائر ہو گی۔ بنانے والے نے اس کی گارنٹی دی ہے کہ یہ وقت نزع تک کارگر ہے ! " ان شاء اللہ " ۔ ۔ ۔ !!!
* استغفر اللہ ربی من کل ذنب و اتوب الیه *
☚ خــوش رہیں، خــوشیاں بانٹیں ۔۔۔🌱
0 Comments