آج سے 100 سال بعد
مثال کے طور پر 2121 میں ہم سب اپنے رشتہ داروں اور دوستوں کے ساتھ زیر زمین ہوں گے
اور اجنبی ہمارے گھروں میں رہیں گے
اور ہماری جائیداد غیر لوگوں کی ملکیت ہوگی
انہیں ہماری کچھ یاد بھی نہیں رہے گی ابھی بھی ہم میں سے کون اپنے دادا کے باپ کا سوچے گا .. ہم اپنی نسلوں کی یاد میں تاریخ کا حصه بن جائیں گے، جبکہ لوگ ہمارے نام اور شکلیں بھول جائیں گے...
سو سال میں کئی اندھیرے اور ٹھہراؤ آئیں گے
تب ہمیں اندازہ ہوگا کہ دنیا کتنی معمولی تھی، اور سب کچھ اور دوسرے سے زیادہ پا لینے کے خواب کتنے نادان اور خسارے کی سوچ کے حامل تھے،
اور ہم چاہیں گے کہ اگر ہم اپنی ساری زندگی نیکیاں سمیٹتے اور نیکیاں کرتے ہوئے گزاریں تو وه موقع آج ھمارے پاس خوش قسمتی سے موجود ھے.. جب تک ہم باقی ہیں...
ابھی زندگی باقی ہے...
غور کریں اور بدلیں...
اے اللّٰه ہمیں ہدایت عطاء فرما...
اے اللّٰه ہمارا انجام اچھا فرما...
اے اللّٰه ہمارے حال پر رحم فرما...
اے اللّٰه ہمارے کبیرہ و صغیرہ گناہوں کو معاف فرما اور ہم سے راضی ہو جا، بیشک اللّٰه بخشنے والا مہربان ہے.
0 Comments