Wishlist & Checkout page is available for premium users Buy Now

غیرمقلدین ٹھنڈے دل سے پڑھیں اور سوچیں

 *غیرمقلدین ٹھنڈے دل سے پڑھیں اور سوچیں،*



*سوال :*

    "اگر چاروں ائمہ مسائل قرآن و حدیث سے لیتے رہے تو ہمیں قرآن و حدیٹ سے مسائل لینے میں غیر مقلدین بن جانے کا خوف کیوں ہو۔۔۔۔۔۔ ؟


*جواب :*

     " چاروں امام مجتہد تھے اس لئے وہ کتاب و سنت سے مسائل استنباط کرسکتے تھے ۔ ہم بھی یہی کہتے ہیں کہ مجتہد پر اجتہاد واجب ہے لیکن جو لوگ اجتہاد کی اہلیت نہیں رکھتے وہ براہ راست یعنی ناقص رائے سے کتاب و سنت سے مسائل لیں گے، بمطابق حدیث نبوی صلی اللہ علیہ وسلم


 *اذا وسد الأمر الی غیر أھله فانتظر ساعة :*

بخاری ص 14 ج 1 ,

تو وہ دین پر قیامت ڈھائیں گے، اگر وہ نااہل ہوکر مجتہد بنیں گے تو بھی رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے نافرمان ہوں گے کیونکہ حضرت صلی اللہ علیہ وسلم جب بیعت لیتے تو یہ شرط ہوتی تھی 


*" أن لا تنازع الأمر أھله,*

بخاری ص 1069 ج 2 = نسائی ص 159 ج 2 ,

*مفھوم :* ہم کسی امر کے اہل سی جگھڑا نہیں کریں گے::


     " جیسے کسی ان پڑھ جاہل کو ڈاکٹری کی کتاب سے نسخے لکھ کر علاج کرنا جرم ہے ، کسی نااہل کمہار کو ہائیکورٹ کے فیصلوں کے خلاف قانون کی تشریح کرنا جرم ہے اور ایسا شخص توہین عدالت کا مستحق ہے ۔ 


*اسی طرح نا اہل غیرمقلد کا براہ راست کتاب و سنت کو گھسیٹنا کتاب و سنت کی توہین ہے ۔*

اگر غیر مقلد یہ کہے کہ ہر شخص کو حق ہے کہ قرآن و حدیث میں اپنی سمجھ کی مطابق عمل کرے تو۔۔۔۔۔پھر


 *" مرزا :قادیانی ملعون: کو کیسے غلط کہیں گے ؟ وہ کہتا ہے کہ میں نے وفات مسیح قرآن سے سیکھی (العیاذ بالله) :*


" منکرین حدیث کو کیسے غلط کہیں گے ؟ کہ وہ یہ کہتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت برحق ہے اور زندگی میں تھی ۔ جیسے ہر حاکم کی اطاعت موت کے بعد ختم ہوجاتی ہے اسی طرح آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت بھی وفات کے بعد باقی نہیں رہی۔۔!!! ۔۔۔(العیاذ بالله۔)



*(من جانب محسنِ غیرمقلدیت بَیدَرُوس)*

Post a Comment

0 Comments