Wishlist & Checkout page is available for premium users Buy Now

چار عین کا عجیب تذکرہ

 چار عین کا عجیب تذکرہ

حضرت تھانوی رحمہ اللہ کے مواعظ میں ہے,بھئی چار عین ہیں,عابد کا عین,عالم کا عین,عارف کا عین,عاشق کا عین,ان چاروں میں عین ہے.....حضرت فرماتے ہیں عالم,عابد,عارف,یہ تینوں بھٹک سکتے ہیں,لیکن عاشق بھٹک نہیں سکتا.اسکی مثال کہ شیطان میں تینوں عین تھے,عالم اتنا بڑا کہ معلم الملائکہ تھا,عابد اتنا کہ آٹھ لاکھ سال عبادت کی,عارف اتنا کہ ادھر اللہ ناراض ہو رہا تھا اور شیطان کو معرفت تھی کہ جب اللہ غصے میں ہو تب بھی اللہ سے مانگو تو مان جاتا ہے,اس نے مہلت مانگ لی,

لیکن عاشق نہیں تھا.اگر عاشق صادق ہوتا تو فوری حکم ربی سمجھ کر سجدے میں گرجاتا.(اصلاحی بیانات 216/9

طالب دعا محمد عابدفرید

Post a Comment

0 Comments