✨❄ *اِصلاحِ اَغلاط: عوام میں رائج غلطیوں کی اِصلاح*❄✨
📿 *قضا اور کفارے کے روزوں کی نیت کب تک کی جاسکتی ہے؟*
قضا اور کفارے کے روزوں کی نیت صبح صادق یعنی فجر کا وقت داخل ہونے سے پہلے پہلے کرنی ضروری ہے، اگر کسی نے صبح صادق سے پہلے نیت نہیں کی تو صبح صادق کے بعد ان روزوں کی نیت معتبر نہیں۔
(رد المحتار)
📿 *قضا روزے:*
قضا روزوں میں درج ذیل روزے شامل ہیں:
▪ماہِ رمضان کے قضا روزے۔
▪کسی خاص دن کے روزے کی نذر مانی، پھر وہ روزہ نہ رکھا ہو تو اُس کی بھی قضا واجب ہوتی ہے۔
▪جو نفلی روزہ ٹوٹ گیا ہو یا توڑ دیا ہو تو اس کی بھی قضا واجب ہوتی ہے۔
📿 *کفارے کے روزے:*
کفارے کے روزوں کی کئی قسمیں ہیں جیسے:
▪ماہِ رمضان کا روزہ جان بوجھ کر توڑ دیا جائے تو قضا کے ساتھ ساتھ متعدد صورتوں میں بطورِ کفارہ دو ماہ کے روزے بھی واجب ہوجاتے ہیں۔
▪قسم توڑ دی جائے تو بعض صورتوں میں بطورِ کفارہ تین روزے واجب ہوجاتے ہیں۔
▪اپنی بیوی سے ظہار کرلیا تو اس میں بھی بطورِ کفارہ دو ماہ کے روزے واجب ہوجاتے ہیں۔
▪قتل کی بعض صورتوں میں بھی بطورِ کفارہ دو ماہ کے روزے واجب ہوجاتے ہیں۔
⭕ *تنبیہ:* زیرِ نظر تحریر میں قضا اور کفارے یا ان کے روزوں کی تفصیلات ذکر کرنا مقصود نہیں، بلکہ صرف قضا اور کفارے کے روزوں سے متعلق یہ بتلانا مقصود ہے کہ ان کی نیت کب تک کی جاسکتی ہے؟ باقی باتیں ضمن میں سہولت کے لیے اجمالی طور پر ذکر کردی ہیں، اس لیے مزید تفصیل مستند اہلِ علم سے حاصل کرلی جائے۔
☀ الدر المختار:
(فَيَصِحُّ) أَدَاءُ (صَوْمِ رَمَضَانَ وَالنَّذْرِ الْمُعَيَّنِ وَالنَّفَلِ بِنِيَّةٍ مِنَ اللَّيْلِ) فَلَا تَصِحُّ قَبْلَ الْغُرُوبِ وَلَا عِنْدَهُ (إلَى الضَّحْوَةِ الْكُبْرَى لَا) بَعْدَهَا وَلَا (عِنْدَهَا) اعْتِبَارًا لِأَكْثَرِ الْيَوْمِ.
☀ رد المحتار على الدر المختار:
(قَوْلُهُ: فَيَصِحُّ أَدَاءُ صَوْمِ رَمَضَانَ إلَخْ) قَيَّدَ بِالْأَدَاءِ؛ لِأَنَّ قَضَاءَ رَمَضَانَ وَقَضَاءَ النَّذْرِ الْمُعَيَّنِ أَوِ النَّفْلِ الَّذِي أَفْسَدَهُ يُشْتَرَطُ فِيهِ التَّبْيِيتُ وَالتَّعَيُّنُ كَمَا يَأْتِي فِي قَوْلِ الْمُصَنِّفِ: «وَالشَّرْطِ لِلْبَاقِي إلَخْ». (كِتَابُ الصَّوْمِ)
☀ الموسوعة الفقهية الكويتية:
وَاشْتَرَطَ الْحَنَفِيَّةُ تَبْيِيتَ النِّيَّةِ فِي صَوْمِ الْكَفَّارَاتِ وَالنُّذُورِ الْمُطْلَقَةِ وَقَضَاءِ رَمَضَانَ.
(صوم: النية: التبييت)
✍🏻۔۔۔ مفتی مبین الرحمٰن صاحب مدظلہ
فاضل جامعہ دار العلوم کراچی
محلہ بلال مسجد نیو حاجی کیمپ سلطان آباد کراچی
03362579499
0 Comments