Wishlist & Checkout page is available for premium users Buy Now

بیٹی کا رشتہ

 🥀 _بیٹی کا رشتہ_ 🥀

ایک حافظ صاحب میرے ساتھ پڑھتے رہے ہیں انھیں رشتے دار اس لیے رشتہ نہیں دیتے تھے کہ ان کا اپنا مکان نہیں تھا

ایک اللّٰہ کی بندی نے انھیں بیٹی کا رشتہ دے دیا تو اُسے اس کی ہمشیرہ کہنے لگی

تو نے اس میں کیا دیکھا ہے؟

فلاں لڑکا خوب صورت بھی ہے اس کا اپنا مکان بھی ہے تُو نے اسے رشتہ دینا تھا اسے کیوں دیا

انھوں نے جواب دیا

مجھے پتا ہے اس کا مکان نہیں لیکن میں نے یہ دیکھا ہے کہ:

بیٹا حافظ قرآن ہے نمازی ہے  نیک ہے

اللّٰہ نے چاہا تو مکان بھی بن جائے گا

اللّٰہ اللّٰہ کر کے ان کی شادی ہوئی  اور میاں بیوی مدینہ چلے گئے 

وہاں سے واپس آکر انھوں نے مکان بھی بنا لیا اور فیکٹری بھی 


اللّٰہ کریم نے انھیں اولاد سے بھی نوازا ہے اور ان کی بیوی اپنی دوسری بہنوں کی بہ نسبت زیادہ سکون میں ہے


1: آج کل بعض لوگ لڑکیاں بیاہتے نہیں بیچتے ہیں 

لاکھوں کے زیوارات نقدی مکان جائیداد اور خرچے وغیرہ کامطالبہ رکھ کر رشتہ دیتے ہیں 

ایسا کرنے والے بیٹی کے خیر خواہ نہیں ہوتے اس کے لیے گڑھا کھود رہے ہوتے ہیں جس سے وہ زندگی بھر نہ نکل سکے 


2: بیٹی کا نکاح کرنے سے پہلے مال و دولت کی فراوانی نہیں دیکھنی چاہیے بلکہ یہ دیکھنا چاہیے کہ:

¹ لڑکا محبت کرنے والا ہے اسے شادی کے لیے مجبور نہیں کیا گیا

² نیک نیت ہے اور نیک عادات و اطوار کا مالک ہےاس کااٹھنا بیٹھنا اچھے لوگوں کے ساتھ ہے ۔

³ کماتا ہے نکھٹو نہیں ہے 

کماؤ پُتر غریب بھی ہو تو ایک دن امیربن جاتا ہے لیکن نکھٹو دولت سے بھرے ہوئے مکان بھی اُجاڑ دیتا ہے 


3: لڑکی کو سسرال والوں سے کوئی لالچ نہیں ہونا چاہیے نہ ان سے کوئی مطالبہ کرنا چاہیے

اعلیٰ قسم کے ملبوسات عمدہ قسم کے میک اپ اور زیوارات وغیرہ پر نظر رکھنے کے بجائے  محبت کرنے والے شوہر کو دیکھنا چاہیے بھلا اس سے اچھا لباس اور زیور کیا ہوسکتا ہے


4: برکت والا وہ نکاح ہوتاہےجس میں اخراجات کم ہوں 

اور اخراجات کم اسی صورت میں ہوسکتے ہیں جب بیوی بھی تعاون کرے

سعادت مند بیوی کو ضرور تعاون کرنا چاہیے اور اپنی شادی کو باعث برکت بنانا چاہیے 

Post a Comment

0 Comments