ہوائی جہاز کا رنگ سفید کیوں ہوتا ہے؟
۔"" "" "" "" "" "" "" "" "" "" "" "" ""
دنیا میں بہت سے لوگ ہوں گے جو ہوائی جہاز میں سفر کر چکے ہیں اور جنہوں نے آج تک ہوائی سفر نہیں کیا، ان کی خواہش ہوتی ہے کہ زندگی میں ایک بار ہوائی جہاز میں ضرور بیٹھیں۔ لیکن کیا کبھی آپ نے سوچا ہے کہ ہوائی جہاز کا رنگ عموماً سفید کیوں ہوتا ہے۔؟ ہوائی جہاز کالے، نیلے یا کسی اور رنگ کا کیوں نہیں ہوتا۔
تاہم یہ صحیح نہیں کیونکہ ہوائی جہاز دوسرے رنگوں کے بھی ہوتے ہیں لیکن زیادہ تر ہوائی جہازوں کا بیرونی رنگ سفید ہی ہوتا ہے۔
سفید رنگ پر مختلف رنگوں سے جہاز سے متعلق عبارت تحریر کی جاتی ہے تاکہ یہ واضح ہو سکے کہ یہ کس ملک اور کس کمپنی کا جہاز ہے۔ جہاز کے سفید رنگ کے پیچھے کئی عوامل ہوتے ہیں۔
درجہ حرارت :
۔"" "" "" ""
سفید رنگ، دیگر رنگوں کے مقابلے میں سورج کی روشنی کو منعکس کر کے ہوائی جہاز کے اندر کا درجہ حرارت متوازن رکھنے میں بہت مدد کرتا ہے، جس کے باعث گرم موسم میں بھی ہوائی جہاز کے اندر کا درجہ حرارت ٹھنڈا رہتا ہے۔ جبکہ دیگر رنگ جیسے سیاہ یا کوئی بھی گہرا رنگ سورج کی روشنی کو جذب کر کے گرمی پیدا کرتے ہیں جس سے ہوائی جہاز کے اندر کا درجہ حرارت بڑھنے کا خطرہ پیدا ہو جاتا ہے۔
جہاز پر ٹوٹ پھوٹ کی نشاندہی :
۔"" "" "" "" "" "" "" "" "" "" "" "" ""
جس طرح گاڑیوں پر سفر کے دوران خراشیں (اسکریچز) نشانات پڑ جاتے ہیں، بالکل اسی طرح ہوائی جہاز پر بھی اسکریچ پڑ جاتے ہیں۔ سفید رنگ کے باعث اسکریچ کی نشاندہی کرنا نہایت آسان ہو جاتا ہے اور دور سے ہی ٹوٹ پھوٹ نظر آ جاتی ہے۔ اس کے علاوہ دیگر نشانات جیسے جہاز کے ایندھن کے دھبوں کے نشان وغیرہ بھی بہ آسانی نظر آ جاتے ہیں۔
حادثات کی صورت میں نشاندہی :
۔"" "" "" "" "" "" "" "" "" "" "" "" "" "
سفید وہ واحد رنگ ہے جو رات کے اندھیرے اور کم روشنی میں بھی بہ آسانی شناخت کیا جا سکتا ہے۔
لہٰذا حادثات کی صورت میں رات کے اندھیرے میں بھی جہاز کے ٹکڑے آسانی کے ساتھ تلاش کئے جا سکتے ہیں۔
قمیت میں کمی :
۔" "" "" "" "" ""
گاڑیوں کی نسبت جہاز پر عموماً ہر تھوڑے عرصے کے بعد دوبارہ رنگ کیا جاتا ہے اور سفید رنگ کے مقابلے میں دیگر رنگ جہاز بنانے والی کمپنی کو مہنگے پڑتے ہیں۔ اسی لئے عام طور پر جہاز پر سفید رنگ کیا جاتا ہے کیونکہ یہ دیگر رنگوں کے مقابلے میں سستا پڑتا ہے۔"
0 Comments