Wishlist & Checkout page is available for premium users Buy Now

حضرت معاویہؓ کون

 اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎

-----------------------------

حضرت معاویہؓ کون.......!


حضرت معاویہؓ حضرت ابوسفیانؓ کے بیٹے ہیں۔آپﷺ کے برادر نسبتی ہیں.حضرت معاویہؓ عمرةالقضا۶ کے موقع پر اسلام لاۓ تحقیقی قول یہ ہے کہ فتح مکہ سے پہلے ہی اسلام لا چکے تھے.....لیکن مکہ کے حالات کے تحت انہوں نےاسلام کا اظہار نہیں کیا تھا۔عمرة القضا۶ کے موقع پر آپﷺ نے حضرت معاویہؓ کو اپنا کرتہ عطا۶ کیا۔یہی کرتہ آپؓ کا کفن بنا۔ آپ نے بیس سال حکومت کی اور چونسٹھ لاکھ پنسٹھ ہزار مربع میل پر اسلام کا جھنڈا لہرایا۔آپ کے لیے نبیﷺ نے کٸ بار دعا فرماٸی۔آپ کو خال المسلمین یعنی مسلمانوں کے ماموں بھی کہا جاتا ہے کیونکہ آپؓ کی بہن ام حبیبہؓ حضورﷺ کی زوجہ محترمہ ہیں۔ روافض اور تاریخ لکھنےوالوں نے بہت ستم کیا کہ حضرت علیؓ اور حضرت معاویہؓ کے درمیان ایک دیوار کھڑی کر دی جبکہ حضرت علی نےفرمایا..........!

"معاویہ میرےبھاٸی ہیں کافر یا فاسق نہیں"

ایک اورموقع پر فرمایا کہ................!

"معاویہؓ کوبرا کہنے کی بجاۓ دعا کرو کیونکہ انکی براٸی ہمیں پسند نہیں"

اللہ تعالی کا بھی ارشاد پاک ہے کہ........!

"محمدرسول اللہ والذین معہ اشدا۶ علی الکفار رحما۶ بینھم"

"محمدﷺ اور ان کے ساتھ ایمان لانے والے کفار کے لیے سخت ہیں ایک دوسرے سے محبت اور پیار کرتے ہیں"

ایک مرتبہ حضرت معاویہؓ حضرت ام حبیبہ کے پاس آۓ حضور نے دیکھا دونوں بہن بھاٸی باتیں کر رہے ہیں ہنس رہے ہیں تو آپﷺ نے فرمایا ام حبیبہ آپ کو معاویہ سے کتنی محبت ہے آپؓ نے فرمایا حضور جتنی کسی بہن کو ایک بھاٸی سےہو سکتی ہے.آپﷺ نے فرمایا جتنی آپ کو معاویہ سےمحبت مجھ محمد کو اس سےبھی زیاد محبت ہےمعاویہ سے۔پھر آپﷺنے حضرت معاویہ کے لیے دعا کی کہ......!

"اے اللہ معاویہ کو طاقت دے اس کے مقابلے میں جو آۓ جو اس سے لڑے وہ نیست و نمود ہو جاۓ"

حضرت معاویہؓ 72 سال کی عمر میں22رجب کو وفات پاۓ۔

Post a Comment

0 Comments