بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم
السلام علیکم
نعیم انجم کمبوہ- (گوجرہ سے)
کیا سات سو گنا پیداوار ممکن ہے؟؟ جی ہاں ممکن ہے!
قرآن پاک اور کھیتی باڑی کے اصول
جیسا کہ ہم آرگینک کھیتی باڑی کے بارے میں آجکل سیکھ رہے اور تقریباً تمام مراحل مکمل ہونے والے ہیں اور چند اقساط ہی باقی ہیں۔ اس کے بعد قرآن پاک میں سے کھیتی باڑی کے اصول و ضوابط اور طریقے کار کا احاطہ کریں گے۔ ان شاءاللہ
آنے والے دنوں میں ان شاءاللہ تعالیٰ میں معلومات کا ایک نیا سلسلہ شروع کرنے جا رہا ہوں جس میں ہم آرگینک کھیتی باڑی کے بارے میں بتائے گئے طریقوں اور اصولوں کو قرآن کریم میں بتائے گئے کھیتی باڑی کے اصولوں کے مطابق سمجھنے کی کوشش کریں گے۔
اللّہ پاک نے قرآن مجید میں گندم کی مثال دی ہے جس میں بتایا گیا ہے گندم کے 1 دانے سے 7 بالیاں نکلتی ہیں اور ہر بالی میں سے 100 دانے۔ یعنی 700 سو گنا پیداوار۔ اسکا مطلب ہوا کہ اگر کھیت میں 1 من گندم کاشت کریں گے تو ہمیں 700 من پیداوار حاصل ہونی چاہیے۔
چونکہ یہ مثال قرآن مجید میں سے ہے تو شک کی کوئی گنجائش نہیں اور ایمان کامل کے علاوہ دوسرا آپشن نہیں۔
اب یہ تو ظاہر ہے کہ اتنی پیداوار ہو رہی تھی تو اللّہ تعالیٰ نے حوالہ دیا۔ پس ثابت یہی ہے کہ 700 گنا پیداوار ممکن ہے-
لیکن اب دیکھنا یہ ہے کہ وہ کون سا طریقہ کار جس کو اپنا کر ہم اتنی پیداوار لے سکتے ہیں۔ یا اتنی نا بھی لیں تو 100 گنا تو ہونی چاہیے۔ اس کے علاوہ ہم سیکھیں گے کہ جو طریقے ہم نے آرگینک کھیتی باڑی کے بارے میں سیکھے ہیں وہ قرآن پاک میں سے لیے گئے کھیتی باڑی کے اصولوں کے مطابق کتنے کار آمد ہو سکتے ہیں۔
ان شاءاللہ تعالیٰ ہم قرآن پاک میں بیان کی گئی آیات سے سیکھیں گے کہ
- مردہ یا خبیث زمین کونسی ہوتی ہے
- زندہ یا طیب زمین کونسی ہوتی ہے
- صفوان زمین سے مراد کیا ہے
- زمین کو ربوہ زمین کیسے بنائیں۔
- زمین کی ہیت قرآن پاک کے مطابق کیا ہے۔
- زمین کو پھاڑ کر چیرنے سے مراد کیا ہے
- زمین میں ہل چلانا قرآن پاک میں کہاں ہے
- ہل کیوں اور کب چلانا ہے
- رزق زمین کی تہوں میں کیسے ہے۔
- زمین، زمین میں ہی کیسے دھنستی ہے اسکے نقصانات کیا ہیں۔
زمین میں پانی کیسے دھنستا ہے، کیا فائدے کیا نقصان ہیں۔
- طیب پانی کونسا ہوتا ہے
- کڑوا پانی کونسا ہوتا ہے
- مقدار بھر پانی کتنا ہوتا ہے۔
- طیب درخت کونسے ہیں
- خبیث درخت کونسے ہیں
- قرآن مجید میں پی ایچ کا ذکر کہاں ہے
- دوائیاں کیسے قرآن پاک کے اصولوں کے مطابق استعمال کریں
- زرعی کھادیں کیوں اور کیسے استعمال کریں۔
ان موضوعات کے بارے سیکھتے ہوئے کوئی اور موضوع نکل آیا تو وہ بھی ساتھ ساتھ سیکھتے جائیں گے۔ ان شاءاللہ
دعاؤں کا طلبگار
شکریہ
0 Comments