Wishlist & Checkout page is available for premium users Buy Now

نماز کی ذمہ داری مولوی کودی گئینماز کی ذمہ داری مولوی کودی گئی

نماز کی ذمہ داری مولوی کودی گئی، پوری ھورھی ھے۔

جنازے کی ذمہ داری، پوری ھورھی ھے۔

اذان کی، پوری ھورھی ھے۔

نکاح کی، پوری ھورھی ھے۔ 

خطابت کی، پوری ھورھی ھے۔

نماز سے دومنٹ قبل مولوی مصلے پر، 

اذان سے دومنٹ قبل مولوی اسپیکر پر، 

نکاح سے 15 منٹ قبل مولوی مسندِ نکاح پر، 

جنازے سے 20 منٹ قبل مولوی قبرستان میں، 

یہی ذمہ داریاں دی گئیں تھیں ناں؟ 

آپکے بچے کے کان میں اذان کو بھی قضاء نہیں کرتا. 


مگر کچھ سماجی ذمہ داریاں ھیں جومولوی کے پاس نہیں ھیں، ذرا ان کا حال بھی معلوم کرتے ھیں. 


آپکے محلے میں نظامِ تعلیم کا کیا حال ھے؟ 

کتنے ٹیچر ھیں اور حاضر کتنے ھوتے ھیں؟

کچھ ھسپتال کا حال سنادیں؟ 

 ڈاکٹر ھیں؟ 

 دوائیاں ملتی ھیں؟

  علاج سے مطمئن ھیں؟ 

پینے کا صاف پانی ملتا ھے؟  

محلے کے گٹر کیلئے سیوریج کا نظام ھے؟  

عدالت اور تھانوں میں غریب کی داد رسی ھے؟ 

رشوت کے بغیر اپنا حق لے سکتے ھیں؟  

مجھے یقین ھے سماجی زندگی سے متعلق سارے سوالوں کے جواب نفی میں ھیں. 

پھر جس طرح اُخروی زندگی کے معاملات مُلّا کے حوالے ھیں اور وہ ان معاملات کو بخوبی نبھا رھا ھے تو پھر دنیاوی زندگی کے معاملات بھی مُلّا کے حوالے کردو، 

اسی ذمہ داری سے نبھائیگا،

کیونکہ مولوی نے ثابت کردیا ھے کہ وہ ایک ذمہ دار طبقہ ھے اور غیرمولوی نے ثابت کردیا ھے کہ وہ ایک غیر ذمہ دار طبقہ ھے۔ 

جب آپ اپنی ذمہ داری پوری نہیں کرتے اورمولوی مسجد میں سماجی زندگی کے مسائل پر بات کرتا ھے تو اسے فوراً ٹوک دیتے ھو کہ 

"مولوی ۔مسجد سیاست کی جگہ نہیں ھے"

پھر بتائیں

اپنی رائے دیں

یا اپنی ذمہ داریاں نبھاؤ

یہ سلسلہ اب اس طرح نہیں چل سکتا ھے.

Post a Comment

0 Comments