پاکستان کے 30 مشہور یک سطری لطیفے :
1۔ شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔
2- اہل کاروں کو معطل کر دیا گیا ہے ۔
3 تحقیقاتی کمیٹی بنا دی گئی ہے ۔
4 دہشتگردوں کو ملک کا امن برباد کرنے کی اجازت نہیں دیں گے ۔
5 طالبان نے ذمہ داری قبول کر لی ہے ۔
6۔ اس میں ''را'' اور ''خاد'' ملوث ہیں ۔
7۔ دشمن ہماری شرافت کو ہماری کمزوری نہ سمجھے ۔
8۔ کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔
9۔ انکوائری کی جائے گی ۔
10۔ کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا ۔
11۔ دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے ۔
12۔ فوج کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔
13۔ نوٹس لے لیا گیا ہے ۔
14۔ اجلاس طلب کر لیا گیا ہے ۔
15۔ کرپشن ختم کر کے لوٹی دولت واپس لائیں گے۔
16۔ یہ واقعات سی پیک کے خلاف سازش کا حصہ ہیں ۔
17۔ ہر صورت میں میرٹ قائم رکھا جائے گا ۔
18۔ غریب کو اس کی دہلیز پر انصاف ملے گا۔
19۔ سول اور ملٹری قیادت ایک پیج پر ہے ۔
20۔ اداروں کو اپنے اپنے دائرے میں کام کرنا چاہئے ۔
21۔ آئین سے کوئی بھی ماورا نہیں ہے ۔
22۔ قوم بیرونی دشمنوں کے خلاف متحد ہے۔
23-دہشت گردوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔
24۔وزیراعظم عوام میں گھل مل گئے۔
25۔سب سے پہلے آپ نے گھبرانا نہیں ہے۔
26۔ ملکی دفاع محفوظ ہاتھوں میں ہے۔
28۔ میڈیا مکمل طور پر آزاد uہے۔
29. اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل یے۔
30۔ قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ایک لطیفہ تو بھول گئے،
پاکستان اس وقت تاریخ کے نازک موڑ سے گزر رہا ھے
0 Comments