ضرور پڑھیں
کیا آج سے 1400 سال پہلے موبائل یا میسج ہوتے تھے❗ اگر ہاں تو ثبوت پیش کریں🤔
اگر نہیں تو بتاؤ یہ کس حدیث سے پڑھ آئے ہو کہ ایک میسج 10 لوگوں کو سینڈ کرنے سے جنت واجب ہوتی ہے 😱
یہ کہاں سے سُن لیا کہ 15 لوگوں کو میسج بھیجنے سے مراد پوری ہوتی ہے🤔 یہ کس کتاب سے پڑھ لیا کہ مہینے کی خبر دینے سے دوزخ کی آگ حرام ہوتی ہے❗
یہ کس نے کہا کہ کمنٹ میں اللّہ لکھنے سے ثواب ملتا ہے
جتنی ٹیکنالوجی بڑھتی جا رہی ہے اُتنی ہی جہالت زیادہ ہوتی جا رہی ہے❗
آج کل لوگ روزہ نماز حج قرآن کو چھوڑ کر میسج بھیج کر جنت واجب کروا رہے ہیں😱 اور دوزخ کی آگ حرام کروا رہے ہیں 😭
کبھی گھروں میں پرچہ بھیج دیتے ہیں کہ یہ پرچہ 10 گھروں میں فوٹو کاپی کرکے بھجوا دو آپ کو بہت بڑی خوشی ملے گی اگر نہ کیا تو غم ملے گا🤔
تو کبھی گھروں میں چینی والی روٹی بھجوا کر کہتے ہیں اس کو 2 کرو. ایک خود رکھو ایک آگے بھیج دو. آپ کی مشکلیں دور ہونگی❗
یا میرے خُدا یہ کیسے پڑھے لکھے لوگ ہیں جو جہالت کی انتہا سے بھی آگے گزر گئے ہیں🤔
کیا فرشتے آپ کے مرنے کے بعد آپ کا ہاتھ پکڑ کر کہیں گے جاؤ جنت میں آپ سب سے زیادہ میسج بھیجتے تھے اور مہینے کی خوش خبری دیتے تھے. کیا قبر میں سانپ اور بچھو کے سامنے آپ کے میسج دیوار بن کر کھڑے ہونگے😭
آپ سے مٶدبانہ گزارش ھے کہ جس گناہ کو آپ کر رہے ہو اُس کو آگے نہ بھیجو❗
پاکستان میں ایک یا 2 نہیں بلکہ ہزاروں قادیانی موجود ہیں. جن کو ہم روز آس پاس دیکھتے ہیں مگر سمجھ نہیں سکتے. کیوں کہ اُن لوگوں نے اپنے چہروں پر مسلمانوں کا عکس لگا رکھا ہے👹
یہ سب قادیانیوں کی چالیں ہیں جو روز بروز مسلمانوں کو ایسی جھوٹی باتوں سے اُلجھاتے رہتے ہیں. مگر آپ تو پڑھے لکھے ہو. کیا آپ نے اسلامیات کی کتابیں نہیں پڑھی. کیا آپ نے کبھی قرآن پاک کا ترجمہ نہیں پڑھا. کیا آپ نے کبھی کوئی حدیث پڑھی یا سُنی نہیں. جو آپ قادیانیوں کے بہکاوے میں آرہے ہو❗
نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کی قسم ڈال کر میسج آگے سینڈ کرنے والا قادیانی کا سب سے بڑا ہتھیار بڑی تیزی سے سفر کر رہا ہے.
جس کا نشانہ 80 پرسینٹ پاکستانی مسلمان بن چکے ہیں.. اگر سینڈ نہ کروگے تو پاک ہستی کی قسم کا سوال ہے. اور اگر سینڈ کر دوگے تو گناہ کبیرہ کا حصہ بن جاوگے. کیوں کہ نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کا نام لے کر کوئی جھوٹی بات پھیلانا گناہ کبیرہ ہے.. اور بے شک اُس میسج کو وہیں دیکھ کر ڈلیٹ کر دو. مگر گناہ جاریہ کا حصہ نہ بنو 🙏
اگر جنت واجب کروانے کا سچ میں شوق ہے تو 5 وقت کی نماز اس کا آسان حل ہے. اور قرآن پاک جنت میں پہنچانے کا واحد ذریعہ ہے🌹
ﷲ پاک دنیا کے سبھی مسلمانوں کو ہدایت عطاء فرمائے. اور اتنی سمجھ عطا فرمائے کہ وہ قادیانیوں کے بہکاوے میں نہ آ سکیں آمین ثم آمین 🤲
0 Comments